یومِ دفاع: شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بیرسٹر گوہر

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں ان عظیم شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ایک جغرافیائی خطے کا نام نہیں بلکہ عوام کی امنگوں، آئین کی بالادستی، جمہوریت، آزادی اور قومی وقار کا نام ہے، جسے حقیقی معنوں میں نافذ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یومِ دفاع و شہداء: مساجد میں قرآن خوانی، یادگاروں پر سلامی اور پھولوں کی چادریں

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یومِ دفاع ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی آزادی، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top