حکومتِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بار پھر چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) اور بیک وقت چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مدتِ ملازمت پانچ سال مقرر کی گئی ہے۔
وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 243 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کی دفعہ 8A کے تحت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر نئی تقرری کی منظوری دی۔
وزارتِ دفاع نے اس حوالے سے متعلقہ اداروں، جن میں جی ایچ کیو، این ایچ کیو، ایئر ہیڈکوارٹرز، کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور آئی ایس پی آر شامل ہیں، کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل کی بطور سی ڈی ایف تعیناتی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عطا تارڑ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس سے قبل بھی پاک فوج کی سربراہی کر رہے تھے اور تازہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ان کی خدمات میں مزید پانچ سال کی توسیع کر دی گئی ہے





