چینی کی قیمتوں میں کمی ،ادارہ شماریات کی نئی رپورٹ جاری

ادارہ شماریات نے ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی خردہ قیمتوں سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں مجموعی طور پر 6 روپے 28 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں چینی کی قیمت 170 روپے سے 212 روپے فی کلو کے درمیان رہی، جبکہ قومی اوسط قیمت 183 روپے 70 پیسے فی کلو رہی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے اوسط نرخ 190 روپے فی کلو تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ میں چینی سب سے زیادہ مہنگی 212 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔ کراچی اور خضدار میں قیمت 210 روپے، لاڑکانہ میں 200 روپے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 180 سے 185 روپے فی کلو کے درمیان رہی۔

روپورٹ کے مطابق پشاور میں نرخ 190 روپے، لاہور میں 179 روپے، حیدرآباد میں 195 روپے اور سکھر میں 176 روپے فی کلو ریکارڈ کیے گئے۔ بنوں میں قیمت 175 روپے رہی جبکہ فیصل آباد میں چینی 180 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔

سرگودھا وہ شہر رہا جہاں ملک بھر میں سب سے کم قیمت یعنی 170 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔ گوجرانوالہ میں چینی 175 روپے اور سیالکوٹ میں 172 روپے فی کلو دستیاب رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اگرچہ چینی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی دیکھی گئی ہے، تاہم مختلف شہروں میں ری ٹیل ریٹس میں فرق اب بھی برقرار ہے۔

Scroll to Top