ڈیرہ بگٹی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کےضلع ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الہندستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے مؤثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ‘عزم استحکام’ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top