پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں ماہ کی تنخواہیں 28 فروری کو سرکاری ملازمین کو ادا کی جائیں گی۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے تمام صوبائی محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ یکم اور 2 مارچ کو ہفتہ اور اتوار کے دن سرکاری تعطیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا،غیر حاضر سرکاری اساتذہ کی شامت آگئی
اس لئے وفاقی ٹریژری رولز کے مطابق اگر مہینے کے پہلے دو دن سرکاری تعطیلات ہوں اور تنخواہ و الاؤنسز ادا نہ کیے جا سکیں، تو ملازمین کو مہینے کی آخری تاریخ پر تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے تمام صوبائی ملازمین اور پنشنرز کو 28 فروری کو تنخواہیں اور پینشنز تقسیم کرنے کے لیے انتظامات کیے جائیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔