پاکستان اور دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد معاشروں کو بدعنوانی سے پاک کرنے اور عوام میں احتساب اور شفافیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

انسان بدعنوانی کسی بھی معاشرے کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بلاتفریق احتساب کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، اور کرپشن سماجی، اقتصادی اور سیاسی ڈھانچوں کو کمزور کر دیتی ہے۔

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کا آغاز 9 دسمبر 2004ء کو میکسیکو میں ہوا تھا۔ اقوام متحدہ نے 2025ء کے لیے اس دن کا موضوع مقرر کیا ہے،اچھے کل کے لیے بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا۔

اس مقصد کے تحت نوجوانوں کو کرپشن کے خلاف سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

انسان بدعنوانی کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اب اس پر شرمندگی محسوس نہیں کرتے بلکہ بعض اوقات اسے فخر کا سبب سمجھتے ہیں۔

رشوت کو حق اور ملاوٹ کو کاروبار کے طور پر قبول کیا جا رہا ہے، جس سے دیانت، خدمت اور شفافیت کے اصول پس منظر میں چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فوج کے خلاف کھیلنے والے خود ہی مشکلات میں پھنسیں گے، بلاول بھٹو

ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تمام شعبوں میں قانون کی حکمرانی مضبوط کی جائے، ہر کام میرٹ کے مطابق کیا جائے اور عوام میں مایوسی اور ناامیدی کم کی جائے۔

آج مختلف تعلیمی، سرکاری اور غیر سرکاری ادارے خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ معاشرے میں بدعنوانی کے خلاف شعور پیدا کیا جا سکے اور لوگوں میں شفافیت، دیانت داری اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔

Scroll to Top