وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل ایچ آر) کے دورے کے دوران پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی مبینہ خلاف ورزی پر متعلقہ ڈاکٹر سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دہشت گردی سے متاثرہ اہلکاروں کی عیادت کے لیےایل آر ایچ اسپتال پہنچے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر دورے کے دوران حالات کے مطابق مناسب انتظامات کرنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیض ،عمران گٹھ جوڑ! پاکستان کو عدم استحکام کی سازش کا پردہ فاش
انتظامیہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیاکہ متعلقہ ڈاکٹر نے نہ اپنا تعارف کروایا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کو ضروری بریفنگ فراہم کی جو کہ اسپتال پروٹوکول کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ عمل ’’پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی سنگین خلاف ورزی‘‘ ہے جس پر ڈاکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ تین روز کے اندر اپنی پوزیشن واضح کریں۔
اس سلسلے میں اسپتال انتظامیہ نے متعلقہ ڈاکٹر کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔





