35ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے 144 گولڈ، 72 سلور اور 42 برانز میڈلز حاصل کر کے مجموعی طور پر 258 میڈلز کے ساتھ بدستور میڈلز ٹیبل پر سر فہرست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین میڈل ٹیبل کے مطابق پاکستان واپڈا 61 گولڈ، 52 سلور اور 56 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان نیوی 28 گولڈ، 30 سلور اور 23 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
پنجاب نے مجموعی طور پر 84 میڈلز (10 گولڈ، 31 سلور، 43 برانز) حاصل کیے اور چوتھے نمبر پر رہا جبکہ سندھ 76 میڈلز (9 گولڈ، 20 سلور، 47 برانز) کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔
ایچ ای سی نے 8 گولڈ، 33 سلور اور 47 برانز کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان ایئر فورس 6 گولڈ، 11 سلور اور 14 برانز کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہی۔
خیبر پختونخوا نے 5 گولڈ، 9 سلور اور 31 برانز کے ساتھ آٹھویں، ریلویز نے 3 گولڈ، 5 سلور اور 19 برانز کے ساتھ نویں اور بلوچستان نے 2 گولڈ، 7 سلور اور 16 برانز کے ساتھ دسویں پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل گیمز، آرمی کے لیفٹیننٹ مصباح نے گولڈ میڈل جیت لیا
اسلام آباد نے 1 گولڈ، 3 سلور اور 6 برانز کے ساتھ 11ویں، پولیس نے 1 سلور اور 20 برانز کے ساتھ 12ویں، گلگت بلتستان نے 3 برانز کے ساتھ 13ویں اور آزاد جموں و کشمیر 2 برانز کے ساتھ چودھویں اور آخری نمبر پر جگہ بنائی۔
واضح رہے نیشنل گیمز کی 10 ہزار میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ جیت کر سب کی نگاہوں کا مرکز بننے والی 9 برس کی کائنات امتیاز کو جمعرات کو ریس کے منتظمین نے 5 ہزار میٹر ریس میں شرکت سے رو ک دیا، جس پر کائنات مایوسی کے عالم میں رو پڑیں۔
نیشنل گیمز میں چند دن پہلے 9 برس کی کائنات امتیاز نے 10 ہزار میٹر ریس میں حصہ لیا تھا اور اپنے صوبے سندھ کے لیے برانز کی صورت میں پہلا میڈل جیتا تھا۔





