آزاد کشمیر کے عوام کے لیے بڑا ریلیف، بجلی کے ٹیرف پر عائد سخت شرائط ختم

حکومت آزاد کشمیر نے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف پیکج نافذ کر دیا ہے۔

 یہ اقدام جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے جس کے تحت بجلی کے ٹیرف پر عائد تمام سخت شرائط ختم کر دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سکولوں اور کالجوں کے لیے 1 سے 1000 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 15 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ تعلیمی اداروں کے لیے 1000 یونٹ سے زائد استعمال پر ٹیرف 25 روپے فی یونٹ ہوگا۔

5 سے 160 کلو واٹ کے کمرشل صارفین کے لیے 1 سے 1500 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 25 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے اور 1501 یونٹ سے زائد استعمال پر یہ ٹیرف 35 روپے فی یونٹ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ؟صارفین کیلئے بڑی خبرآگئی

اس حوالے سے حکومت آزاد کشمیر کے محکمہ توانائی و آبی وسائل نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس سے تعلیمی اور تجارتی صارفین دونوں کو ریلیف حاصل ہو گا۔

Scroll to Top