نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے فوری حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ اگر صارف اپنا اکاؤنٹ کھو بیٹھے یا شک ہو کہ کوئی اور اسے استعمال کر رہا ہے تو فوری طور پر اقدامات کریں اور دوبارہ رجسٹر کریں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ہیکنگ کی صورت میں صارفین کو چاہیے کہ وٹس ایپ کو ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کریں، اپنے فون نمبر کے ذریعے لاگ ان کریں، اور ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والا 6 ہندسوں کا کوڈ فوراً درج کریں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق اس عمل کے بعد ہیکر کا موبائل اکاؤنٹ سے فوراً لاگ آؤٹ ہو جائے گا، کیونکہ وٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک ڈیوائس پر ایکٹو رہ سکتا ہے۔
ایجنسی نے صارفین کو ہیکرز سے بچاؤ کے لیے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہیکر نے،Two Step Verification آن کر دی ہے اور PIN معلوم نہ ہو تو واٹس ایپ 7 دن انتظار کرنے کا کہہ سکتا ہے لیکن اس دوران صارف کا اکاؤنٹ محفوظ رہے گا اور ہیکر پیغامات پڑھ یا استعمال نہیں کر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر آن لائن جوئے کی تشہیر،مزید سوشل میڈیا شخصیات کو نوٹسز جاری
اگر صارف نے پہلے ای میل ایڈریس لنک کیا ہوا ہے تو Forgot PIN پر کلک کر کے انتظار کیے بغیر اپنا PIN فوراً ری سیٹ کر سکتا ہے۔
این سی سی آئی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ ہیکنگ کی صورت میں فوری اقدامات کرنا نہایت ضروری ہے۔





