گلگت بلتستان میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات ملتوی

گلگت بلتستان میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات ملتوی

گلگت بلتستان میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے پر ملتوی

گلگت بلتستان، اگلے ماہ ہونے والے انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے کی بنیاد پر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن شیڈول سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، راجہ شہباز خان نے بتایا کہ ناموافق موسمی حالات کے سبب انتخابات کا شیڈول کے مطابق انعقاد ممکن نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ کانفرنس میں 13 جماعتوں نے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی، جبکہ صرف 6 جماعتوں نے موجودہ شیڈول پر انتخابات کے انعقاد کی حمایت کی۔ اس فیصلے کے بعد انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 24 جنوری 2026 کو گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لیے شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ لیکن موسمی مشکلات اور سیاسی جماعتوں کے مطالبات کے پیش نظر یہ شیڈول موخر کیا جا رہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے عزم کا بھی اعادہ کیا، اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق بھرپور تیاری کریں تاکہ گلگت بلتستان میں جمہوری عمل کو مضبوط بنایا جا سکے۔

Scroll to Top