پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے داعش خراسان (ISIS-K) کے ترجمان اور تنظیم کے آفیشل میڈیا وِنگ “الاعظائم فاؤنڈیشن” کے بانی سلطان عزیز اعظّام کو گرفتار کر لیا ہے۔
الاعظائم فاؤنڈیشن کو داعش خراسان کی بھرتی اور پراپیگنڈا سرگرمیوں کی مرکزی تنظیم سمجھا جاتا ہے۔
سلطان عزیز اعظّام کی گرفتاری کے بعد تنظیم کی میڈیا سرگرمیاں بھی معطل ہو گئی ہیں ۔
پاکستانی حکام نے حالیہ دنوں میں داعش خراسان کے خلاف کئی ہائی پروفائل کارروائیاں کی ہیں۔
اقوام متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کارروائیوں سے داعش خراسان کے تنظیمی ڈھانچے کو عالمی سطح پر کمزور کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی منصوبہ بند حملے ناکام بنائے گئے، تنظیم کے جنگجوؤں کی تعداد میں کمی آئی اور اہم کمانڈرز و نظریاتی رہنما نیوٹرلائز کر دیے گئے۔
سلطان عزیز اعظّام اور سینئر رہنما ابو یاسر الترکی کی گرفتاری کے نتیجے میں تنظیم کی آپریشنل طاقت میں نمایاں کمی آئی ہے اور “وائس آف خراسان” جیسے اہم پراپیگنڈا پلیٹ فارمز بھی معطل ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا میں آنے سے قبل سلطان عزیز اعظّام ننگرہار صوبائی کونسل کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔





