کاشف عزیز
جمرود کے علاقے ملاگوری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے اور دو افراد کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خیبر کو عارضی طور پر پولیس ہیڈکوارٹرز رپورٹ (معطل) کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ملاگوری کے مقامی جرگے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات اور تحفظات کے بعد کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ رسمی مراسلے میں آئی جی خیبرپختونخوا کو واقعے کی جامع انکوائری کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک سال کی بدانتظامی پر وائٹ پیپر جاری
مراسلے کے مطابق آئی جی پی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملاگوری واقعے کی شفاف تحقیقات مکمل کر کے 7 روز کے اندر رپورٹ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے۔





