نئی ٹیکنالوجی آگئی، ملک بھر کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے محققین نے ایک جدید مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس ڈرون سپرے سسٹم تیار کر لیا ہے جو فصلوں کی دیکھ بھال کو زیادہ مؤثر، کم خرچ اور ماحول دوست بنانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

اس جدید نظام کے ذریعے ڈرونز کھیتوں کا باریک بینی سے تجزیہ کرتے ہیں اور صرف ان حصوں پر کیڑے مار ادویات (Pesticides) کا سپرے کرتے ہیں جہاں واقعی ضرورت ہو۔

اس طریقۂ کار سے نہ صرف زرعی زہروں کے ضیاع میں نمایاں کمی آتی ہے بلکہ مٹی، پانی اور فضائی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے، جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ AI پر مبنی یہ ٹیکنالوجی کسانوں کے اخراجات کم کرنے، پیداوار بڑھانے اور فصلوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

نسٹ کے محققین نے بتایا کہ اس منصوبے کو سمارٹ فارمنگ کے فروغ کی جانب ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے اور یہ پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شناختی کارڈ کے حوالے سے نادرا کی نئی پالیسی جاری

اس سسٹم کے ذریعے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور وسائل کے مؤثر استعمال کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں AI ڈرون ٹیکنالوجی کسانوں کو کم خرچ، زیادہ مؤثر اور ماحول دوست کاشتکاری کے فروغ میں اہم سہولت فراہم کرے گی، اور پاکستان کے زرعی شعبے کو عالمی معیار کے مطابق جدید بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top