پشاور میں موسمِ سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہونے کے ساتھ خشک موسم کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔
بارش کے بعد موسم خوشگوار مگر سرد ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کے احساس کو مزید بڑھا دیا، شہریوں نے گرم ملبوسات پہننا شروع کر دیے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں درجۂ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے، بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار رہیں، جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف سیکٹرز میں ہلکی ہلکی بارش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے بھر میں سردی کا راج، چند اضلاع میں بارش اور برفباری کا امکان
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس، ایف سیون، جی ایٹ، مارگلہ سائیڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہو رہی ہے، جبکہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔





