اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسا دوبارہ خزانے میں آئے گا، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت سندھ ہائیکورٹ نے ایک دن میں 24ارب کے کیسز کے فیصلے کیے ہیں یہ رقم اب قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ایسی مزید رقوم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے ،ٹربیونلز ،ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں کھربوں روپے کے مقدمات زیر التو ا ہیں ، واجب الاداٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے ۔