صدر ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کو عہدے سے فارغ کردیا

صدر ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کو عہدے سے فارغ کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو برطرف سے فارغ کر دیا۔

جنرل چارلس براؤن امریکی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے تاریخ ساز عہدیدار سمجھے جاتے ہیں اور فوج میں مختلف نسلوں اور صنفی برابری کے چیمپئن مانے جاتے تھے، وہ امریکی فوج میں دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ جنرل چارلس برائون کے 16 ماہ کے دور میں یوکرین اور مشرق وسطی کی جنگوں میں پھنسا رہا ۔صدر ٹرمپ نے ائیر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازین کین کو چارلس برائون کی جگہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آفس اسٹاف مقرر کردیا ہے ۔

اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین سے 500 ارب ڈالر معاوضہ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یو کرین جنگ پر اپنا خزانہ خرچ کیا

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اپنی امریکی سرمایہ کاروں کو معدنیات تک رسائی دینے کیلئے آمادہ ہوگئے ہیں ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top