امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت 15 جنوری سے عوامی ریفرنڈم کا آغاز کرے گی۔
لاہور کے علاقے منصورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں پائی جاتی اور ایک ہی خاندان کے افراد مسلط رہتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ مولانا مودودی نے جہاد کے تصور کے ساتھ ایک منظم جماعت کی بنیاد رکھ کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف نظریہ ہی کافی نہیں، بلکہ ایک منظم جماعت کی عملی اہمیت بھی اتنی ہی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ملاقات
امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ 40 سال تک جدوجہد کرنے والے کارکنان کو جماعتوں میں مناسب مقام نہیں دیا جاتا اور مشکل وقت آنے پر لوگ پرانے ناموں کو یاد کر لیتے ہیں۔
پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غیر جمہوری رویوں کے خلاف حکومت کا اپنا ریکارڈ موجود ہے۔
انہوں نےکہا کہ پہلے سعد رفیق کا فارم 47 سامنے آتا، لیکن انہوں نے فارم 45 پر ہی شکست کا اعلان کر دیاحالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بڑے ہوں یا چھوٹے، سب ہی فارم 47 والے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پہلے سرکاری اسکولوں کا بیڑاغرق کیا گیا اور بعد ازاں انہیں آؤٹ سورس کر دیا گیاجو ایک ناکام حکمت عملی کی علامت ہے۔





