مردان: رستم میں افسوسناک واقعہ

 ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے اکبرپورہ میں دو فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم اور دو ایمبولینسیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدرستم ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں 34 سالہ بخت زمین، 40 سالہ عالم خان، 60 سالہ غاور خان اور 26 سالہ گلاب خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لوئر دیر میں سکول کی گاڑی کوحادثہ

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خبر اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔

Scroll to Top