چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف کی ملاقات

Pakistan SCO Summit 2026

اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف ، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،خطےکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

میجر جنرل یوسف احمدنے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیرنے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری سطح پر تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top