پاکستان ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

لاہور: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کے خلاف 242 رنز کا ہدف حاصل کرکے فتح اپنے نام کرلی۔ شاداب خان نے مشکل وقت میں شاندار سنچری اسکور کرکے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

 انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا ۔

پاکستان کی ٹیم ایک موقع پر شدید مشکلات کا شکار ہوگئی تھی اور محض 154 رنز پر 9 وکٹیں گنوا چکی تھی، تاہم شاداب خان نے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔

شاداب خان نے 96 گیندوں پر 113 رنز کی ناقابلِ فراموش اننگز کھیلی اور انگلینڈ کے بولرز کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان کی شاندار بیٹنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور پاکستان کو ہدف کے حصول میں کامیابی دلائی۔

پاکستان کی جانب سے سعد بیگ نے 32، سلمان آغا نے 26 جبکہ حسن نواز نے 15 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے کرکٹ میں شاہین آفریدی کا نیا ریکارڈ

شاداب خان نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ ان کی اس یادگار اننگز نے پاکستان کو سنسنی خیز کامیابی دلانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

Scroll to Top