ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر

ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی، دو بحری جہاز مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر پاکستان پہنچ گئے، جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جہاز مجموعی طور پر ہزاروں میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچے۔ ایس ایس جی سی کے ٹرمینل پر پریانیس نامی جہاز نے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن جبکہ اینگرو ٹرمینل پر الیسا ون نامی جہاز نے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی آف لوڈ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے سرحدی راستے سے بھی ایل پی جی کی رکی ہوئی ترسیل کل سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے ملک میں گیس کی دستیابی بہتر ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سپلائی میں اضافے کے باعث کل سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے، تاہم قیمتوں میں حقیقی کمی کا انحصار مارکیٹ میں رسد اور طلب کی صورت حال پر ہوگا۔

Scroll to Top