اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے بات چیت کے لیے اپنی مذاکراتی کمیٹی کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ مذاکراتی کمیٹی میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت اپوزیشن اتحاد کی مرکزی قیادت شامل ہوگی۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف کا کوئی عہدیدار اس کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگا، جبکہ اپوزیشن اتحاد میں اسد قیصر پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : 2025 میں پاکستانی ٹک ٹاک پر کیا دیکھتے اور ڈھونڈتے رہے؟ دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی جلد اپنا باضابطہ ایجنڈا جاری کرے گی، جس کے بعد حکومت کے ساتھ رابطوں کا آغاز کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کمیٹی میں دیگر جماعتوں کی نمائندگی کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو شفاف، جامع اور مؤثر بنایا جا سکے۔





