اپر دیر میں افسوسناک واقعہ

Pakistan SCO Summit 2026

اپر دیر کے علاقے بال واڑی میں سور پل کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈمپر گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں اس نے دو کاروں اور ایک سوزوکی کو بری طرح کچل دیا۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہوں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top