پشاورپریس کلب کے انتخاب مکمل،ایم ریاض صدرمنتخب

شاہد جان
پشاور پریس کلب سال 2026 کے انتخابات میں ایم ریاض ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے۔

الیکشن نتائج کےمطابق ضیا الحق نے نائب صدر , عالمگیرخان نے جنرل سیکرٹری، گلزار خان نے جائنٹ سیکرٹری اور ارشاد میدانی نے فائنانس سیکرٹری کے عہدے پر کامیابی حاصل کرلی۔

نتائج کےمطابق گورنر باڈی کی 10 نشستوں پرشمیم شاہد،سیف الاسلام ، کاشف الدین سید ،ابراہیم خان ،عارف یوسفزئی ،ناصرحسین،شکیل صدیقی،عرفان موسی زئی،شہزادہ فہد اور شاہ فیصل کامیاب قرار پائے۔

پشاور پریس کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 09 بجے شروع ہوا تھا اور بغیر کسی تعطل کےشام 04 بجے تک جاری رہا، پولنگ عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوا۔

گنتی مکمل ہونے پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد حمید نے نتائج کا اعلان کیاجس کے مطابق ایم ریاض نے کامیابی حاصل کرکے چھٹی بار پریس کلب کے صدر منتخب ہوئے۔

پشاور پریس کلب کے سال 2026کے انتخابات میں دو پینل کے امیدواروں کے ساتھ آزاد امیدواروں نے بھی حصہ لیا تاہم کوئی بھی آزاد امیدوار کامیاب نہ ہوسکا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور پریس کلب کے انتخابات میں نو منتخب صدر ایم ریاض اور دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا مضبوط ستون ہے اور آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت معاشرے میں شفافیت اور عوامی شعور کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Scroll to Top