پاکستان سے روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے نئے سال 2026 میں ایک اہم شرط نافذ کی جا رہی ہے۔
ہر سال بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ اور ہنرمند پاکستانی مختلف ممالک میں ملازمت کے لیے جاتے ہیں اور اب بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد نے یکم جنوری 2026 سے ایک لازمی شرط عائد کر دی ہے۔
اب تمام اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعہ جانے والے افراد اور وہ پاکستانی جو براہ راست ان ممالک میں ملازمت حاصل کرتے ہیں ان سب کے لیے لازم ہوگا کہ وہ پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس میں رجسٹریشن سے قبل سافٹ اسکلز سرٹیفکیشن مکمل کریں۔
جاری اعلامیہ کے مطابق یورپی ممالک کے لیے یکم جنوری 2026 سے اور خلیجی ممالک جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، بحرین اور کویت شامل ہے کےلیے یکم فروری 2026 سے لازمی سافٹ اسکلز سرٹیفکیشن نافذ کر دی گئی ہے۔
سافٹ اسکلز سرٹیفکیشن کے حصول کے لیے صرف او آئی سی کا ایپ PakSoftSkills یا درج ذیل پلیٹ فارم استعمال کریں۔https://softskills.oec.gov.pk/





