وزیراعلی سہیل آفریدی کا لاہور کے بعد سندھ کے دورے کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 9 جنوری کو کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کردیا۔

ایکس پر جاری بیان میں وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہاکہ 9جنوری بروز جمعہ کراچی اور سندھ تیار رہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کا پیغام لے کر ہم آرہے ہیں، تمام پارٹی کے دوستوں سے جمعہ کے دن ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لاہور کا تین روزہ دورہ کیا تھا ۔اس دورے کے دوران کچھ ناخوشگوار واقعات سامنے آئے تھے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top