خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں

پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی قیادت میں پولیس فورس کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی تسلسل میں طویل عرصے سے زیر التواء ترقی کے کیسز نمٹاتے ہوئے 110 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سب انسپکٹرز سے انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کے لیے اہل افسران کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات 110 سب انسپکٹرز کی ترقی کی سفارشات آئی جی پی خیبرپختونخوا کو ارسال کی تھیں، جنہیں منظوری ملنے کے بعد آج باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاں ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہیں۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور فرائض کی انجام دہی میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو یقینی بنائیں۔

آئی جی پی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی پانے والے افسران دیانتداری، نظم و ضبط اور جذبۂ خدمت کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی کامیابی اہلکاروں کی ایمانداری، قربانی اور عوام دوست رویے سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے

انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کا تعلق صوبے کے مختلف ریجنز سے ہے جن میں حفیظ الرحمان، فدا اللہ، خالد زمان، عبدالصبور، میر صاحب خان، محمد شیر، نیازاللہ، شاکر اللہ، ابنیاز خان، فرید خان، افتخار علی، عمر بادشاہ، رحمت اللہ، محمد اعظم، عمر خان، نظیف الرحمان، تحسین اللہ، الیاس خان، خیال محمد۔

اجمل خان، سلطان شیر، سجاد الحسنین، محمد آیاز، امان اللہ خان، آزاد خان، شہاب الرشید، محمد طاہر، محمد انور، جمال اللہ، گوہر علی، ارشاد خان، جان پرویز، شیر بہادر، زاہد شاہ، واحد خان، میاں لیاقت علی، فضل قیوم، عبدالولی، اعجاز علی، درویش حسن، عمران خان، عمر خطاب، محمد ریاض، عصمت اللہ، لائق زمان، ریاض احمد۔

افضل گل، رحمت اللہ خان، عبدالقہار، رحمت قادر، بادشاہ ولی، وکیل زادہ، محب اللہ، گوہر افضل، نثار الدین، امین الرحمان، زبیر شاہ، عبدالباری شہزادہ، ابرار محمد، محمد یوسف، محبوب شاہ، حبیب الرحمان، سیرت خان، محمد عمر، شمس زمان، مرزا حسین، اکبر عزیز، محمد حسن، قربان پناہ، شیر نواز بیگ، محمد موسیٰ، حنیف اللہ۔

جہان بادشاہ، زمین خان، محمد افسر، اختر منیر، سرفراز، احمد حسین، امتیاز خان، عاشق علی، سلطان زیب، فضل کریم، نادر خان، کرم حیات، فضل رحیم، عامر سلام، ناصر علی، کلیم اللہ، بہادر خان، محمد جمال، شاد خان، یعقوب شاہ، سراج الحق، امین خان، حامد اقبال، شیر علی، انور بادشاہ، سرباز خان، میاں شاہ الدین، اصغر خان، اعجاز خان، مظفر خان، احمد نثار اور ولی خان شامل ہیں۔

Scroll to Top