فیلڈ مارشل کی قیادت نے پاکستان کا وقار بلند کیا، خیبر پختونخوا کے عوام کی رائے

پشاور: خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان کی سلامتی، معیشت اور خودمختاری میں نمایاں کردار ادا کرنے پرچیف آف ڈیفنس فورسز،آرمی چیف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سال 2025 کا ہیرو قرار دیا ہے۔

صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف بھارت کو موثر شکست دی بلکہ ملک کے اندر خوارج کے فتنے کا بھی بھرپور مقابلہ کیا۔

شہریوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل خافظ سید عاصم منیر کی پالیسیاں معیشت، مہنگائی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی لائق تحسین ہیں۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فوجی بجٹ کے باوجود آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کے سامنے ملک کی مضبوطی کا پیغام دیا، اور فیلڈ مارشل نے فوج کے اندر اور باہر ایسی حکمت عملی ترتیب دی کہ ہر شعبے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دور میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور سفارتی تعلقات میں بھی بہتری آئی ہے، اور امریکا سمیت دیگر بین الاقوامی حلقوں نے فیلڈ مارشل کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

شہریوں نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان 2026 میں بھی کامیابیوں کے نئے سنگ میل عبور کرتا رہے گا اور ملک کی ترقی و خودمختاری میں مزید مثبت اقدامات دیکھنے کو ملیں گے۔

دوسری جانب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی لیڈرشپ صلاحیتوں سے دنیا حیران ہے اور ان کی اس خوبی پر تجزیے و تبصرے لکھے جا رہے ہیں۔ فارن پالیسی ایکسپرٹس اور عالمی جریدے پاک امریکا تعلقات پر مسلسل آرٹیکلز لکھنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں : 26ویں اور 27ویں ترامیم پر تنقید تو ہے، لیکن غلطیاں کیوں نہیں بتائی جاتیں؟اعظم نذیر تارڑ

معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے اپنے مضمون میں لکھا کہ پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کی۔ ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشتگردی پر پاکستان کی تعریف کی جب کہ واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی بھی سامنے آئے ہیں

مضمون کے مطابق بھارت نے مئی میں کشمیر حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کیا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے۔ 4 روزہ جنگ میں ٹرمپ کی مداخلت سے کشیدگی ختم ہوئی۔ اس دوران پاکستان نے جنگ بڑھانے سے گریز کیا۔ پاکستان نے ٹرمپ کی ثالثی کو سراہا اور نوبل انعام کے لیے نامزدگی بھی دی۔

Scroll to Top