برطانیہ میں ایک ٹرک جس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر آویزاں ہےپر نامعلوم افراد نے کالی سیاہی پھینک دی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہےجس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
وائرل فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک پر نصب عمران خان کی بڑی تصویر پر سیاہی ڈالی گئی ہے جس سے پوسٹر کو نقصان پہنچا۔
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے اس عمل کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے ردعمل میں برطانیہ بھر میں عمران خان کی تصاویر والے مزید ٹرک سڑکوں پر نظر آئیں گے۔
ٹرک کے مالک کے مطابق یہ ٹرک گزشتہ تقریباً دو برس سے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں گردش کر رہا ہے اور عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
مالک نے بتایا کہ یہ واقعہ 2026 کے آغاز سے چند روز قبل پیش آیا جبکہ ان کے بقول ٹرک کو دانستہ طور پر نقصان پہنچایا گیا۔
واقعے میں ملوث افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔





