چین کی حکومت نے وینزویلا پر امریکی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وینزویلا کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔
چین نے وینزویلا میں امریکی کارروائی کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا نے ایک خودمختار ملک کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جو بین الاقوامی قانون اور وینزویلا کی آزادی پر حملہ ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے اور امریکا کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرے اور وینزویلا کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کرے۔
فرانس نے بھی وینزویلا میں امریکی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر نیکولس مادورو کو ہٹانا اور وینزویلا کی آزادی کو نقصان پہنچانا غلط ہے۔
فرانس کے مطابق وینزویلا کا مستقبل صرف اس کے عوام خود طے کر سکتے ہیں اور صدر مادورو کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا کے صدر کو نیویارک پہنچا دیا گیا، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا
دوسری جانب اقوام متحدہ، برطانیہ، جرمنی، روس، چین، فرانس، کینیڈا اور دیگر ممالک نے وینزویلا میں امریکی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کچھ ممالک نے ملے جلے ردعمل کا بھی اظہار کیا ہے۔





