مضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق، انڈے فی درجن 230 روپے سے بڑھ کر 272 روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ چھوٹے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہو کر 2500 روپے فی کلو اور بڑا گوشت 1100 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
چینی کی قیمت بھی بے تحاشہ بڑھ گئی ہے، جو 124 روپے سے 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح، موسمی پھلوں جیسے سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابیری کی قیمت میں بھی 100 سے 300 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ 16 اشیاء سستی ہوئی ہیں اور 24 کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
دوسری جانب کنزیومر ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے عدم کارروائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، جس کی وجہ سے منافع خور اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔
یہ صورتحال عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہی ہے اور انتظامیہ کی غیر فعال پالیسیوں پر سوالات اٹھا رہی ہے۔