پی کے79:الیکشن ٹربیونل کافیصلہ آگیا

الیکشن ٹریبونل نے پی کے 79 پشاور کے امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کر دی ہے اور نون لیگ کے جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا نے نون لیگ کے جلال خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کے لیے انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فارم 45 کے تحت تیمور سلیم جھگڑا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ نون لیگ کے جلال خان کو فارم 47 کے تحت کامیاب قرار دیا گیا۔

درخواست گزار نے ریٹرنگ افیسر کو بھی درخواست دی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا جس کے بعد انہوں نے یہ معاملہ الیکشن ٹریبونل کے سامنے لے آئے۔

وکیل نون لیگ کے مطابق درخواست گزار نے اہم قانونی نقاط کو نظرانداز کیا اور انتخابی پٹیشن میں متعدد غلطیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی کا دورہ ،سندھ حکومت کا بڑا اعلان

درخواست میں والد کا نام ہی غلط لکھا گیا تھا اور دیگر قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئےجس کی وجہ سے ٹیکنیکی بنیادوں پر اس انتخابی عذرداری پر کارروائی جاری نہیں رکھی جا سکتی۔

الیکشن رولز کے مطابق، کسی بھی انتخابی عذرداری میں تمام حقائق درست طور پر فائل پر لانا ضروری ہوتا ہے۔ عدالت نے تیمور سلیم جھگڑا کی درخواست خارج کرتے ہوئے جلال خان کی کامیابی کو برقرار رکھا ہے۔

Scroll to Top