اسلام آباد : بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مضبوط سفارتی پالیسی اور بڑھتا ہوا عالمی کردار خطے اور عالمی سطح پر نمایاں ہو رہا ہے، اور ملک خطے میں مرکز نگاہ بن چکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے بیک وقت امریکا کے ساتھ تعمیری تعلقات اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو متوازن انداز میں برقرار رکھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور اثر و رسوخ رکھنے والا ملک ہے۔
چین نے خاص طور پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار اور مؤثر سفارتکاری کو سراہا اور اسے اقتصادی طور پر مضبوط ملک کے طور پر دیکھا۔
چین کے مطابق پاکستان خطے اور عالمی اداروں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت اور شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) کی صدارت کے لیے موزوں قرار دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دفاتر کی جھنجھٹ ختم، نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرا دی
دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان متعدد شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہوئی ہے، اور پاکستان کی متوازن سفارتی پالیسی نے اسے عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ملک کے طور پر پیش کیا ہے۔
رپورٹ میں چین کی جانب سے کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل پر زور، افغان حکومت کے اعتدال پسندی اور پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی حمایت بھی نمایاں کی گئی۔





