سینئر صحافی اجمل جامی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک انتہائی اہم اور طاقتور ملک کے سفیر سے ان کی دو بار ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی موجودہ قیادت سے متعلق اہم گفتگو ہوئی۔
اجمل جامی کے مطابق انہوں نے اس سفارتی شخصیت سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ متعلقہ اہم ملک پاکستان کی موجودہ قیادت کے ساتھ کس حد تک کمفرٹیبل ہے۔
اس پر سفیر کا دوٹوک جواب تھا:“This is the best possible duo”
یعنی وہ وزیراعظم اور موجودہ آرمی چیف کے ساتھ کمفرٹیبل ہیں۔
اجمل جامی نے کہا کہ اس واضح مؤقف سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ اس وقت کسی نئے “ونڈر بوائے” کی تلاش نہیں کی جا رہی۔ ان کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ سیاسی اور عسکری قیادت کو ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد جوڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔





