سینئر صحافی اور اینکر پرسن مونا عالم نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
مونا عالم کے مطابق،حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات معمول کے مطابق ہیں اور دونوں کے درمیان کسی قسم کی کشیدگی موجود نہیں۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر سطح پر“all is well” کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور بعض حلقوں کی جانب سے تعلقات خراب ہونے کا تاثر دیا جا رہا ہے، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
ان کے مطابق حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ مؤثر انداز میں جاری ہے۔





