ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مشہور خاتون ٹک ٹاکر جاںبحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق معروف ٹک ٹاکررضوانہ عرف حسینہ پر خادو غازی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نےایف آئی آر درج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔





