سہیل آفریدی ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی روانہ، کس سے ملاقات کرینگے؟ سب کچھ سامنے آ گیا

سہیل آفریدی ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی روانہ، کس سے ملاقات کرینگے؟ سب کچھ سامنے آ گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ، جاں بحق کارکن بلال محسود کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی آج ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہراب گوٹھ میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکن بلال محسود کے گھر جائیں گے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اہل خانہ سے ملاقات کے دوران افسوسناک واقعے پر دلی ہمدردی کا اظہار کریں گے اور مرحوم کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ دورہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دکھ اور ہمدردی کے اظہار کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کے اس دورے کا مقصد پارٹی کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ قربت اور اعتماد قائم کرنا بھی ہے۔

پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا یہ دورہ نہ صرف تعزیت کے لیے ہے بلکہ پارٹی قیادت اور کارکنوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔

Scroll to Top