محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا بڑا اقدام،بدعنوانی پر افسران معطل

Pakistan SCO Summit 2026

 محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ضلع ہنگو میں محکمہ تعلیم زنانہ کے عملے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افسران اور اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معطلی کی یہ کارروائی محکمے میں بدعنوانی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معطل کیے جانے والے عملے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او)، ڈپٹی ڈی ای او سمیت مجموعی طور پر چھ افسران شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس یونینز کی بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت

محکمہ تعلیم کے مطابق انتظامی امور کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے محکمہ تعلیم مردانہ کے افسران کو محکمہ تعلیم زنانہ ہنگو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top