پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 488 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آخری روز زبردست تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس انڈیکس میں 3 ہزار 32 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 84 ہزار 500 کی سطح عبور کر گیا جبکہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 456 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز خریداری کا دباؤ نمایاں رہا اور ابتدائی لمحات میں ہی 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 انڈیکس نے کاروبار کے دوران ایک موقع پر 1 لاکھ 83 ہزار 717 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ کر نفسیاتی حدیں بحال کیں۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی کی بنیادی وجوہات میں معاشی اشاریوں میں بہتری، حکومتی پالیسیوں پر بڑھتا ہوا اعتماد، آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق مثبت پیش رفت اور شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ختم کر دیا

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کو بھی مارکیٹ میں تیزی کے لیے ایک محرک قرار دیا گیا ہے جس سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا۔

Scroll to Top