سوات کی تحصیل مٹہ میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔
ریسکیورحکام کے مطابق زخمی بچی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں اس کا علاج جاری ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں 8 سالہ عبدالہادی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کی 5 سالہ بہن مدیحہ شدید زخمی ہو گئی۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ اویشا کمالی کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں بچوں نے ایک کوڑے کے ڈھیر سے ہینڈ گرنیڈ کو کھلونا سمجھ کر اٹھایا اور اس سے کھیلنے کہ اس دورن پھٹ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





