خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی،فلیش فلڈ وارننگ جاری

خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی،فلیش فلڈ وارننگ جاری

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں 21 سے 24 جنوری تک بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے بالائی حصوں پر مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ اثرانداز ہوگا جس کے نتیجے میں دریائے کابل اور اس سے جڑے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سوات، چترال، دیر، بونیر، شانگلہ اور دیگر اضلاع میں فلیش فلڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو حساس اور نشیبی علاقوں میں الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کی عدالت کا علی امین گنڈا پور کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسی طرح ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور دریائے کابل کے کنارے آباد آبادی کو محتاط رہنے کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ خطرے سے دوچار علاقوں میں لوگوں کی بروقت منتقلی کو یقینی بنایا جائے، کسان اپنے مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں، اور نشیبی علاقوں میں غیر ضروری ٹریفک پر پابندی عائد کی جائے۔

Scroll to Top