پشاور پولیس نے پردو معروف ٹک ٹاکر گرفتار کرلیے۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہدایات پر ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ افتخار احمد نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان ساجد عرف بگے اور ناصر خلیل غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے میں ملوث تھے۔
دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔





