جنوبی وزیرستان میں افسوسناک واقعہ

نورعلی
جنوبی وزیرستان لوئر کے تحصیل توئی خلہ کے زرمیلن علاقے سے تین روز قبل اغواء ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق سلیمان خیل قبیلے سے ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صدام نامی شخص کو مسلح افراد نے تین روز قبل اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔

ڈی ایس پی اصغر علی شاہ نے تصدیق کی ہے کہ لاش کی برآمدگی کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Scroll to Top