کالعدم تنظیم کے ہاتھوں اغوا ہونے والی خاتون نرگس کے شوہر ماہر نے الزام عائد کیا ہے کہ کالعدم تنظیم خواتین کو ورغلا کر اور بلیک میل کر کے اپنے مزموم مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے۔
ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ ان کی شادی نرگس کے ساتھ سال 2014 میں ہوئی تھی۔
ماہر کا کہنا ہے کہ 2017 کے بعد ان کی اہلیہ کے کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط سامنے آئے جس پر انہوں نے متعدد بار انہیں سمجھانے کی کوشش کی اور مختلف طریقوں سے بات کی۔
ان کے بقول اس کے بعد نرگس نےکالعدم تنظیم سے تعلق ختم کر دیاتھا۔ماہر کے مطابق گذشتہ روز 28 تاریخ کو ان کی اہلیہ کو کالعدم تنظیم بی ایل اے نے اغواکرلیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ کالعدم تنظیم خواتین کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جاتی ہے اور مختلف طریقوں سے انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے۔
اپنے بیان میں ماہر نے عوام، اساتذہ، طلبہ، سیاستدانوں اور بالخصوص بلوچ قوم سے اپیل کی کہ وہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز بلند کریں اور ایسے عناصر کے خلاف اجتماعی طور پر موقف اختیار کریں۔





