اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں سال بھر میں آنے والی تمام اہم قومی اور مذہبی تقریبات کی تاریخیں واضح طور پر درج کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2026 کی تعطیلات میں درج ذیل اہم دن شامل ہیں:
قومی تقریبات:
کشمیر ڈے: 5 فروری 2026
پاکستان ڈے: 23 مارچ 2026
یومِ مزدور: 1 مئی 2026
یومِ آزادی: 14 اگست 2026
علامہ اقبال ڈے: 9 نومبر 2026
قائداعظم ڈے اور کرسمس: 25 دسمبر 2026
مذہبی تعطیلات:
عیدالفطر:21، 22 اور 23 مارچ 2026
یومِ تکبیر: 28 مئی 2026
عیدالاضحیٰ: 27، 28 اور 29 مئی 2026
عید میلادالنبی ﷺ: 25 اگست 2026
کابینہ ڈویژن کے مطابق یہ تعطیلات وفاقی حکومت کے تمام دفاتر، سرکاری اداروں اور محکموں میں نافذ ہوں گی۔
عوام کے لیے یہ اعلان منصوبہ بندی اور سفر کے حوالے سے سہولت فراہم کرے گا تاکہ لوگ اپنی چھٹیوں اور تقریبات کے مطابق منصوبہ بندی کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کے شہداء کے لواحقین کی تقریب، شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،کور کمانڈر پشاور
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات نہ صرف سرکاری دفاتر بلکہ ملک بھر میں مختلف اداروں میں بھی قابلِ عمل ہوں گی، اور عوام کو قومی اور مذہبی تقریبات میں شرکت کا موقع فراہم کریں گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اعلان عوامی سطح پر خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ شہریوں کو سال بھر کی چھٹیوں اور اہم تقریبات کی مکمل معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے وہ اپنے کام، سفر اور خاندانی مصروفیات کو بہتر طریقے سے منظم کر سکتے ہیں۔





