محمد اعجاز آفریدی
خیبر پختونخوا حکومت نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر جمعرات 5 فروری 2026ءکو صوبے بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔
محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی تاکہ کشمیری شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔
حکومت نے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس دن کی مناسبت سے تقاریب اور سرگرمیوں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔





