سوات : تحصیل کبل میں افسوسناک واقعہ

سوات : تحصیل کبل میں افسوسناک واقعہ

شہزاد نوید

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے دیولئی میں مارٹر گولے پھٹنے سےایک بچہ جاں بحق اوردوسراشدید زخمی ہو گیا۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے مطابق بچے ندی میں کھیل کود میں مصروف تھے کہ اس دوران انہیں ایک متروکہ مارٹر گولہ ملا، جسے اٹھانے کی کوشش کے دوران زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر 15 سالہ ابوبکر صدیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 12 سالہ محمد آیاز زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاش و زخمی بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبل منتقل کیا۔

ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

Scroll to Top