ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ مقدمے میں ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے درخواستِ ضمانت پر مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی، سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف پاپو ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے، جو 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق ہے۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر ودیگر کا چالان جمع نہ کروانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں آج عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کون ملے گا؟ فہرست منظر عام پر آ گئی
سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔





