زندگی کو لمبا اور صحت مند رکھنے کے لیے کون سی جسمانی سرگرمیاں سب سے زیادہ مفید ہیں؟

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی اور جسمانی سرگرمی زندگی کو لمبا اور صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

بی ایم جی میڈیسن میں شائع مطالعے کے مطابق مختلف قسم کی جسمانی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لینا،  جیسے دوڑنا، سائیکل چلانا، تیراکی، یوگا، وزن کی مشقیں اور باغبانی زندگی کو طول دینے کا بہترین طریقہ ہو سکتا ہے۔

محققین نے دو بڑی مطالعات نرسز ہیلتھ سٹڈی  اور ہیلتھ پروفیشنل فالو اپ سٹڈی کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس میں 111,000 سے زائد شرکاء شامل تھے۔

شرکاء کی جسمانی سرگرمیوں کو 30 سال سے زیادہ عرصے تک ریکارڈ کیا گیا جن میں کارڈیو ورزش، کم شدت والی ورزش، وزن کی تربیت، شدید سرگرمیاں اور معتدل سے اعلی شدت کے بیرونی کام شامل تھے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر جسمانی سرگرمیاں، سوائے تیراکی کے، موت کے خطرے کو کم کرنے سے جڑی ہیں تاہم فائدے کی ایک حد بھی تھی، زیادہ ورزش کرنے سے فائدہ بڑھنے کی حد ختم ہو جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جو افراد مختلف قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے ان کا موت کے خطرہ  19فیصد کم تھا اور دل، سانس کی بیماری، کینسر اور دیگر وجوہات سے موت کا خطرہ 13-14 فیصٓد کم تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دوائیوں کے بغیر بلڈ پریشر کم کرنے کا آسان اور قدرتی نسخہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی جسمانی سرگرمی برقرار رکھنا سب سے اہم ہے لیکن سرگرمی کی اقسام میں تنوع بھی فائدہ مند ہے، زیادہ اقسام کی ورزشیں جسمانی اور ذہنی صحت پر اضافی اثر ڈالتی ہیں اور قبل از وقت موت کو روک سکتی ہیں۔

Scroll to Top